ضلع بھرمیں لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، عزت نزیر بلوچ

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی ذمدداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر میں ایک بریفنگ میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو گوادر شہر سمیت پسنی اورماڑہ، گنز اور جیوانی، پشکان میں ابنوشی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے آنہیں آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور خدمت کیلئے پر عزم ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ پائپ لائنوں اور واٹر بکس کی تعمیر اور مرمت کی ہدایت کی اور دیگر ابنوشی کے منصوبوں کو فوری طور پر بحالی کیلئے پی سی ون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے لئے سوڈ ڈیم (5 MGD) شادی کور (2.5 MGD) اور انکاکڑرہ کور ڈیم (1 MGD) سے پانی کی دستیابی ممکن بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چائنہ نے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے لئے 2.213 بلین روپے کی گرانٹ دی ہے۔ معاہدہ کی تمام رسمی کارروائیاں GPA کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہیں اور پراجیکٹ کو نومبر 2022 تک مکمل کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ گوادر پورٹ میں 200K گیلن تازہ پانی فراہم کرنے کی اضافی صلاحیت بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے