صوبائی مشیر داخلہ نے کوئٹہ میں فائرنگ سے 3بھائیوں کی ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فائرنگ سے 3بھائیوں کی ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی فی الفوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔