سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام ا ب بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، میرکبیر محمد شہی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے منگل کو تحصیل بھاگ کا تفصیلی دورہ کیا ان کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرسول بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن میراں بخش بلوچ بولان کے ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری غنی بلوچ اکبر بلوچ عبدالستار بنگلزئی گیلا رام سمیت پارٹی کی مقامی قیادت موجود تھا قائدین نے یونیں کونسل جلال خان کے گاوں ریحان زئی نیو ریحان زئی گوٹھ جلال خان گوٹھ وڈیرہ گل محمد گوٹھ جامڑہ گوٹھ دشتی گئے جو سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں پورے دیہات کے دیہات ملیا میٹ ہوگئے سر چھپانے کے لیے ایک کمرے کا چھت بھی نہیں بچا ہے عورتیں بچے اور بزرگ کھلے آسمان تلے قدرت کے سہارے پڑے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے لوگوں کا ہر چیز سیلاب میں بہہ گیا لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی اور راشن تک موجود نہیں نہ ہی ادویات میسر ہیں جو مسلط کردہ حکمرانوں کے لیے باعث شرم ہے مگر ان جعلی حکمرانوں اور نااہل نمائندوں سے شرم خود شرماتا ہے انہوں نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ ہے وہ وقت دور نہیں جب نیشنل پارٹی ان سیلاب متاثرین کو ساتھ لیکر نااہل حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہوگی اور گلی گلی میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کریگا۔ اس موقع پر سردار محمد ایوب خان مغیری اور سردار زادہ شیر دل خان مغیری نے میر کبیر محمد شہی اور اسلم بلوچ سے ملاقات کی اور اپنی رہائش گاہ پہ چائے پارٹی دی جبکہ نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما سیٹھ گیلا رام نے قائدین کے اعزار میں پر تکلف ظہرانہ دیا اس موقع پر ہندو پنچائت بھاگ کے رہنما بھی موجود تھے۔قائدین نے جلال خان میں مادو داس کے تاریخی مندر کا دورہ کیا اور ہندو برادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کو مشکل وقت میں اپنے مندروں میں جگہ دی