سکھر،24 گھنٹوں کے دوران ملیریا سے متاثرہ 2افراد کا انتقال کرگئے

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سکھر ڈویژن میں ملیریا سے متاثرہ دو افراد کا انتقال ہو گیا۔ دونوں افراد کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہ بات سندھ کے محکمہ صحت نے اپنی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک ایک لاکھ 81 ہزار 671 ملیریا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر8 ہزار 802 ملیریا کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 88 ہزار 73 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے