سندھ کے سیلاب زدگان کو مدد کی فراہمی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ایڈوکیٹ غلام شبیر بابر نےسندھ میں سیلاب زدگان کی مدد اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سیلاب سے متعلق 2011 کے از خود نوٹس کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کا حکم دے، سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رواں سال کے سیلاب نے سندھ کے تقریبا تمام اضلاع کو متاثر کیا، سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے سیلاب سے بچنے کیلئے انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے باوجود تباہی سے بچنے کیلئے تیاری نہیں کی گئی۔ صوبہ سندھ میں تاحال مختلف علاقوں میں سیلاب کا پانی موجود ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2011 کے سیلاب میں از خود نوٹس لیکر حکومت کو احکامات جاری کیے تھے، بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایڈووکیٹ غلام شبیر بابر نے درخواست میں وفاق،سندھ حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے