بلوچستان اسمبلی کی تذئین اور آرائش کا کام یکم دسمبر سے شروع کر کے 31مارچ سے قبل مکمل کیاجائے،سردار بابر موسیٰ خیل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے بلوچستان اسمبلی کی تذئین اور آرائش کا کام یکم دسمبر سے شروع کر کے 31مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی رولنگ کی روشنی میں بلوچستان اسمبلی کی تذئین و آرائش کے کام میں مسلسل تاخیر کے حوالے سے سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، اراکین اسمبلی اصغر علی ترین، نصر اللہ زیرے، سینئر ایم بی آر روشن علی شیخ، سیکرٹری آئی ٹی طیب لہڑی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی اکبر بلوچ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سمیت دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کے مائیک سسٹم سمیت اسمبلی کی تذئین و آرائش کے کام میں تاخیر کا جائز ہ لیا گیا۔قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی ری ویمپنگ کا کام کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے اسمبلی کی کاروائی بری طر ح متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اسمبلی کی تذئین و آرائش کا ترمیم شدھ پی سی 1آج تک مکمل کر کے محکمہ پی اینڈ ڈی کو جمع کروائے گا۔ اجلاس میں قائم مقام اسپیکر نے ہدایت کی کہ محکمہ پی اینڈ ڈی منصوبے کی اتھارئزیشن کے لئے تمام لواضمات کو 5اکتوبر تک مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آئی ٹی، توانائی اور سی اینڈ ڈبلیو تمام تر کاروائی مکمل کرتے ہوئے 15نومبر سے قبل ٹینڈ جا ری کریں گے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کی تذئین و آرائش کا کام زمین پر یکم دسمبر سے شروع کر کے ایوان کے اندر کا کام 31مارچ تک مکمل کیا جائیگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو ذمہ داری تفویض کی گئی کہ وہ منصوبے کی مکمل لاگت کو جلد از جلد جاری کریں گے۔