اپنے مستقبل کے معماروں کوموذی امراض سے بچا نا ہم سب کی قومی اوراخلاقی ذمہ داری ہے، شہک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی خصوصی مہم کے انتظامات اور دیگر امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور محمد،ڈی ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نثاء اللہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن(ر) حسیب،امیر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی مولانا قاری مہراللہ،ڈائریکٹر نازش نصیر،ڈائریکٹر آپریشن رحمت اللہ شاہ،قاری عبدالحفیظ،سید سمیع اللہ کے علاؤہ کوئٹہ پولیس،محکمہ تعلیم،واسا،مٹیروپولیٹن کاریوریشن،اسپشل ایجوکیشن،سوئی سدرن،ڈبلیو ایچ او،این اسٹاپ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ کہ 39 یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈ سیبچاؤ کی خصوصی مہم 03 اکتوبر سے شروع ہوگی جوکہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔جس میں ٹیمیں گھر گھر جاکر 9ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔جس کے لیے 889ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جوکہ آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف پورا کریں گی۔اس حوالے سیبچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔ ٹائفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا مقصد بچوں کو متعدی مرض سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کے قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرنا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار اس موذی مرض کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں۔ اس انسدادی مہم کی کامیابی کے بعد ٹائیفائیڈ سیبچاؤ کے ٹیکوں کو باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی ٹائیفائیڈ کے ٹیکے باقاعدگی سے لگائی جاسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ اپنے مستقبل کے معماروں کو موذی امراض سے بچا نا ہم سب کی کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے عوام میں اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سیاسی،سماجی اور مذہبی معتبرین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔انسداد ٹائفائیڈ کی خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علماء کرام،والدین سکولز،کالجز،مدارس انتظامیہ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا تعاون ناگزیر ہیانہوں نے مزید کہاکہ ہمارے معاشرے میں علماء اکرم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہیاور ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لہذا ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی خصوصی مہم کے دوران علماء کرام لوگوں میں آگہی اور بچاؤ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اپنی خطبات میں خصوصی طور پر عوام الناس کو ٹائفائیڈ سے بچاؤ اور ٹیموں سے تعاون کرنے کا درس دیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور مدارس کے تمام طلباء کو خصوصی طور پر ٹیکے لگانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس کے علاؤہ معاشریکی تمام اکائیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کے لئے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی خصوصی مہم کے دوران ٹیکے لگوائیں۔انہوں نے کہاکہ انسدادی مہم کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے لئے پلان ترتیب دیا جائے گا۔اجلاس میں تمام محکموں اور علماء کرام نے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور دوسری جانب والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے