اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا اس موقع پر اپوزیشن نے چور چور کے نعرے بازی لگائے اور احتجاج کیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت جاری ہے۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ ایوان پہنچے۔

چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار سے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جب کہ حکومتی اراکین نے انہیں مبارک بادیں پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے