وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگیا۔

وزیراعظم کے ساتھ لندن سے ن لیگی رہنما، سینیٹر اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے وزیر خزانہ جلد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسحاق ڈار کل سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔قبل ازیں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے