وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کی کہ ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔واضح رہے بلوچستان میں پاک فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں دو میجر سمیت 6 جوان شہید ہو گئے، جس کی تصدیق آئی ایس پی آر کی جانب سے کی گئی ہے، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔