نواب ثناء اللہ زہری کا ہرنائی میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہرنائی بلوچستان میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے پائلٹ میجرز اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ پیر کو جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ حادثہ میں آرمی کے جوانوں کی شہادت ملک اور قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ شہید ہونے والے قوم کے سپوتوں پائلٹ میجر منیب افضل،پائلٹ میجر خرم شہزاد نائیک جلیل احمد صوبیدار عبد الواحد سپاہی عمران اور شعیب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق نصیب عطاء فرمائے۔ انہوں نے نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر شہداء کے خاندان کےنواب ثناء اللہ زہری کا ہرنائی میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس غم مین برابر شریک اور ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے