ملک و قوم کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خوست کے علاقے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں پاک فوج کے دو افسران اور 4 اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہداء قوم کی شان ہیں پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔