مشیرداخلہ کاہرنائی کےعلاقے خوست میں ہیلی کاپٹر حادثے پراظہارافسوس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہرنائی کے علاقے خوست میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حادثے کے نتیجے میں فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شہید ہونے افسران اور اہلکار وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں اور انہوں نے یہ شہادتیں فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے پائی ہیں۔میر ضیاء نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے مشیرداخلہ نے شہداء کی درجات کی دعا بلندی کے لئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے