قلات، بلوچستان فوڈاتھارٹی کی کریک ڈاؤن متعددمرغی فروشوں اوقصائیوں کو ہزاروں روپے جرمانہ

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں بلوچستان فوڈاتھارٹی کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد مرغی فروشوں اوقصائیوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈسیفٹی آفیسرریاض علی رند سیفٹی آفیسرسلیم الحق تحصیلدار قلات کے ہمراہ شاہی بازارقلات میں مٹن شاپس مرغی فروش سبزی فروش ودیگر دکانوں پرچھاپے مارے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے زائد المیعاد اشیاء خوردونوش اور مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوڈسیفٹی آفیسر ریاض علی رند فوڈ سیفٹی آفیسر سلیم الحق نے گرانفروشوں کو وارننگ دیکر کہا کہ صفائی ستھرائی ایمان کاحصہ ہے مضرگوشت اوربیمار جانوروں کیگوشت فروخت کرنے سے اجتناب کرے اس سے بیماریاں پھیلنے کاخطرہ ہے دکانوں کو صاف ستھرا رکھے ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کرے کیونکہ اللہ کیہاں زخیرہ اندوزی اورگرانفروشی کی اسلام میں سخت ممانعت ہے آئندہ اگر اسی طرح گراں فروشی اورزخیرہ اندوزی میں کوئی دکاندارپکڑاگیا گیاتو اس کیخلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے