فریال تالپورنااہلی کیس، جواب کیلئے 1 ماہ کی مہلت
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپور کو نااہلی سے متعلق درخواست میں جواب اور دلائل دینے کے لیے ان کے وکیل کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔الیکشن کمیشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے نوٹس تاخیر سے ملا ہے اگلی تاریخ دی جائے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں دلائل دوں گا، مزید وقت نہیں مانگوں گا۔الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔