ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی سمیت زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،عزت نذیر بلوچ
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں صحت تعلیم اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تعلیمی اداروں میں میعاری تعلیم کی فراہمی اور اہسپتالوں میں غریب مریضوں کی علاج و معالجے اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ضلع بھر کے دیہی علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال کرکے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت سے متعلق سہولیات ادویات اور ایمرجنسی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر صحت و تعلیم کی سہولیات بہم مل سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مفاد میں ایسی پالیسیاں اور فیصلے کررہے ہیں جن سے عوام کے معیار زندگی بہتر ہوگی دراثنا ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بارڈر تجارت،گراں فروشی اور دیگر مختلف مفاد عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے کاروباری حضرات کے ساتھ ہرممکن تعاون کی جائے گی جبکہ گوادر کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے کاروباری حضرات بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گوادر کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا ہے کہ سرحدی تجارت میں بہتری لانے کے لیے ایک مکنزم کے تحت حمکت عملی ترتیب دی جارہی ہے بہت جس پر جلد عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔