سیکورٹی اداروں کی جانب سے منشات فرشوں کے خلاف کئے گئےآپریشن سے منشیات فروشوں کی کمرٹوٹ گئی ہے، فضل نورزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) فضل محمد فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فضل محمد نور زئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پو لیس اور سیکو رٹی اداروں کی جانب سے منشات فرشوں کے خلاف کئے گئے آپریشن سے منشیات فروشوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، بلوچستان میں 2500سے زائد افراد منشات کے عادی ہیں جس میں صرف 1ہزار سے زائد بچے ہیں جنہیں پہلے ور غلا کر منشات کا عا دی اور پھر ان سے منشیات سپلائی کروائی جا تی ہے، کوئٹہ میں پو لیس اور سیکور ٹی اداروں کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی حمایت کا علان کر تے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سید کفایت اللہ، نجیب اللہ مندو خیل، مفتی محمد اسماعیل، سیف اللہ محمد ندیم سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں نے ہما رے نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ہم سب کو مل کر اپنی بساط کے مطابق بحالی مرکز کے ساتھ تعاون کر نا ہو گا۔ انہوں نے حکومت بلو چستان، تاجربرادری سے اپیل ہے کہ وہ اس گھمبیر مسئلے پر پو لیس کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ صوبے میں منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان اور تاجربرادری سے مطالبہ ہے کہ بحالی مرکز دورہ کر کے وہاں پر موجود سہو لیات کا جائز لیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے نتیجے میں ملک بھر میں سالانہ 2لاکھ افراد جاں بحق ہو تے ہیں منشیات جیسے ناسور سے نمٹنا ایک ادارے کی بس کی بات نہیں ہے منشیات کی کو روکنے کے لئے ہم کو اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے