جنگ ہویا امن، مسلح افواج کے افسران وجوانوں کی ارضِ وطن کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سینیٹرسعید ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے ہرنائی کے علا قے خوست میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہحالت جنگ ہو یا امن، مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی ارضِ وطن کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے اپنے شہداء کو پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہدا میجر خرم شہزاد، میجر محمد منیب افضل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران، نائیک جلیل، سپاہی شعیب کے اہل خانہ سے تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ یہ صرف شہداء کے اہل خانہ کا غم نہیں بلکہ پوری قوم کا غم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر نہایت دکھ اور افسوس ہواقوم اور پاک فوج با صلاحیت افسران اور جوانوں سے محروم ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ پاک سے دعا گوہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتیں قبول فرمائے اور انہیں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔سینیٹرسعید احمد ہا شمی نے نے کہاکہ اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔