بلوچستان میں سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 325
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری مزید دو اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 325جبکہ متاثرہ مکانات کی تعداد 2لاکھ 25ہزار ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کے دوران پشین میں ایک بچے سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد 13جون سے اب تک ہونے والی تصدیق شدھ اموات کی تعداد 325ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 2لاکھ 25ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 75ہزار مکمل طور پر تباہ جبکہ ڈیڑھ لاکھ جزوی طورپر متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 2ہزار 378کلومیٹر سے زائد سڑکیں اور 24پل متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 3لاکھ 22 ہزار 393مویشی ہلاک جبکہ 2لاکھ 9سو 39ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی ہے اور 3810سولر پینل،316بورننگ بھی تباہ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔