بلوچستان میں دو روز کے دوران 2 اضلاع سے ڈینگی کے مزید 64کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں دو روز کے دوران دو اضلاع سے ڈینگی کے مزید 64کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے دو اضلاع کیچ سے 49اور گوادر سے ڈینگی کے 15کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 191افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3389ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے