بلوچستان حکومت کے اتحادیوں کے درمیان اتحاد واتفاق ہے،حاجی محمد خان اتمانخیل
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت مستحکم ہے اور اتحادیوں کے درمیان مکمل اتحاد ہے واتفاق ہے اور کوئی بھی ردوبدل اتحادیوں کے مشاورت سے کی جائیگی۔یہ بات انہوں نے درانی ہاوس میں حاجی سردار محمد درانی کی رہاشگاء پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں میں ردوبدل کے باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ محض افوائیں ہے۔کوئی بھی ردوبدل تمام تر اتحادیوں سے مشاورت سے کیجائیگی اور اتحادیوں کے درمیان مکمل ہم ائینگی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے پوا صوبہ اور خصوصا لورالائی میں شدید نقصانات ہوئیے ہے اور جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات بھی ہوئیے ہے جسکے ازالے کے لئیے حکومت نے جانی نقصانات والے کو نقد دس لاکھ روپے دئیے گئیے ہیں اور مالی نقصانات کے ازالے کے لئیے ہر محکمہ سروے میں مصروف عمل ہے اور جیسے ہی سروے مکمل ہوگی انکے نقصانات کے ازالے کے لئیے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد لورالائی کو دیگر اضلاع کی طرح افت زدہ قرار دیگی اس مقصد کے لئیے میرا باقائدہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے بات ہوگئی ہے جن کا جلد باقاعدہ نوٹیفیکشن جارک کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستاں کی حکومت اتحادیوں اور عوام کی منتخب حکومت ہے اور عوام کا موجودہ صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد ہے اور انشاء اللہ ہم عوام کے اس اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔