کیا خلائی باقیات وزیر اعظم ہاؤس کو کون نشانہ بنا رہا ہے : طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان حکومت سے نکلے تو کہا خفیہ سازش امریکا نے کی ہے، بعد میں انہوں نے امریکی اہلکاروں سے ملاقاتیں اور گاڑیاں لینا شروع کردیں، عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا۔ عمران خان کی عادت ہے پہلے گریبان پکڑتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو میں بھی میرٹ کی بات ہوئی۔ وزیر اعظم ہاؤس کو کون نشانہ بنا رہا ہے۔ کیا وہ خلائی باقیات ہیں جن لوگوں نے عمران کو اقتدار دلایا۔ انہوں نے کہا مریم نواز کے داماد رشتے داری سے قبل ہی بڑے بزنس مین ہیں۔ جب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہوگا کیا بات توڑی مروڑی گئی، تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا مریم نواز رکن اسمبلی نہیں بنیں اور سزا سابق وزیر اعظم والی کاٹی۔ان کا کہنا تھا کہ کون سی سیاسی شخصیت ساڑھے چار سال سے ای سی ایل پر ہیں۔ کوئی ریفرنس بھی نہیں ہوا صرف الزام پر مریم کا پاسپورٹ لے رکھا ہے۔ ریفرنس دائر نہیں کر سکے تو مریم کو جیل کیوں بھیجا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے