کراچی: ملیر میں گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سموں گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مرنے والا شخص چور ہے، جو اپنے 2 ساتھیوں سمیت چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک چور ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے