چھتر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چھتر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق 5زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو چھتر کے علا قے گوٹھ مندر بھنگر میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سمندر عرف شمن ولد رائیس تنیا خان قوم بھنگر،2شنیلہ بنت محمد شریف جاں بحق جبکہ امجد علی ولد سمندر خان، فرحان ولد میر حسین، احد علی ولد سمندر خان، شبیلہ بنت محمد بنت محمد شریف,شریف اور نورجہاں زوجہ ہمت علی زخمی ہو گئیں۔ پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے