پاکستان پیپلزپارٹی نئے ضلع کاریزات کے قیام کی بھرپورحمایت کرتی ہے، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نئے ضلع کاریزات کے قیام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کاریزات کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وفد میں کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حکیم اللہ کاکڑ،تحصیل کاریز کے صدر حاجی اسلم پانیزئی،جنرل سیکرٹری فرید احمد پانیزئی،حاجی سلام پانیزئی،تحصیل نانا صاحب کے صدر عبدالحنان کاکڑ،جنرل سیکرٹری نعمت اللہ کاکڑ،تحصیل برشور کے جنرل سیکرٹری عتیق اللہ،حاجی عبدالطیف،نائب صدر تحصیل توبہ کاکڑی محمد اخلاص کاکڑ ودیگر شامل تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمدترین بھی موجود تھے۔ملاقات میں نئے ضلع کاریزات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نئے ضلع کاریزات کے قیام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع کاریزات کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ڈپٹی کمشنر اور انتظامی آفیسروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے کے عوام کو اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے میلوں کاسفر نہ طے کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام،مزدوروں اورکسانوں کی جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے جدوجہدکی ہے اور عوام کے حقو ق پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کلین سوئیپ کریگی۔