وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل مستعفی،اسحاق ڈار وزیر خزانہ کیلئے نامزد

لندن(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک محمد احمد خان اور احد چیمہ نے شرکت کی۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نواز شریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، 4 ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔
اجلاس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی جبکہ نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا۔

ادھر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہورہا ہوں، منگل کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، آج وزیراعظم اور نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے، بدھ کو وزارت کا حلف اٹھاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے