وطن روانگی کیلئے بدھ کی بکنگ ہے، حتمی فیصلہ آج ہوگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کی وطن واپسی کیلئے بدھ کی بکنگ ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء آئندہ ہفتے وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔لندن میں وزیراعظم شہباز نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ہماری فیملی میٹنگ ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اچھی رہی۔

اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن روانہ ہوسکتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وطن واپسی کیلئے میری بدھ کی بکنگ ہے، وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانا ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے (منگل کو) وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ن لیگ کی اتحادی حکومت میں معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک سرینڈر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے