نوجوانوں میں اخبارات کے مطالعہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صحافت کو ملک اور معاشرے کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے جو معاشرے شعور اور آگہی رکھتے ہیں ان میں پڑھنے کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے، نوجوانوں میں اخبارات کے مطالعہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو قومی یوم اخبار بینی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کی جانب سے اس دن کو منانے کا اقدام خوش آئند ہے صحافت کو ملک اور معاشرے کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے جو معاشرے شعور اور آگہی رکھتے ہیں ان میں پڑھنے کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد سچی اور مستند خبروں کو آگے پھیلانا ہے ففتھ جنریشن وار فیئر بھی دراصل جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے انتشار پھیلانا ہے ملک دشمن عناصر بھی جھوٹی اور غیر مستند خبروں سے ہمارے اداروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں میں اخبارات کے مطالعہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے باخبر معاشرے اپنے فرائض اور دیگر کے حقوق سے بہتر انداز سے آگاہ ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے