حکومت میں ہوتے ہوئے مہنگائی پر پریشان ہوں،مولانا فضل الرحمان

ملتان (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے مہنگائی پرپریشان ہوں۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، حکومت میں ہوتے ہوئے مہنگائی پرپریشان ہوں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ لیٹر کہاں گیا جس کی بنیاد پر عمران خان کہتا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی؟ غیرت کیساتھ اسمبلی چھوڑی،آج سازش کی بات کہاں گئی؟ عمران خان بتائے کہ ایکس، وائی اور زیڈ کون ہے؟

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کا بیڑا غرق کرنے آئے تھے وہ امپورٹڈ تھے، ان کی حکومت نے سی پیک معاہدیکو رول بیک کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آزادی کے نام پر آئی ایم ایف کے حوالیکیا گیا، اسٹیٹ بینک اب حکومت کوجواب دہ نہیں ہے۔

اسحاق دار سے متعلق مولانا فضل الرحمان نیکہا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے حوالے سے مجھ سیکوئی رابطہ نہیں ہوا، اسحاق ڈار کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے