بابوسرٹاپ پربرف باری،آزاد کشمیرسمیت مختلف شہروں میں بارش

ملک میں موسم کروٹ لے رہا ہے اور بالائی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چلاس اور استور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے اور رات سے اب تک 2 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔اس کے علاوہ غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔آزاد کشمیر میں نکیال اور سماہنی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ پنجاب میں شکر گڑھ، ظفروال اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے