وزیراعلئ بلوچستان کا نوبزادہ طارق مگسی سے انکی رہائش گاہ پراہم ملاقات

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ طارق مگسی سے انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور سمیت سیلاب کی صورتحال امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی سے متتعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی وزیراعلئ نے جھل مگسی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت متاثرین کی امداد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیۓ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی اراضی اور نہری نظام کی بحالی کو بھی یقینی بناۓ گی جسکے لیۓ موثر زرعی بحالی پروگرام مرتب کیا گیا ہے جسکے تحت زمینداروں اور کسانوں کو 15 ارب روپے سے زائد کی سبسیڈی دی جاۓ گی نوابزادہ طارق مگسی نے وزیراعلئ کو جھل مگسی میں سیلابی پانی کی صورتحال اور نہری نظام اور زرعی اراضی کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلئ نے یقین دلایا کہ نہروں میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے اور سیلابی پانی کی نکاسی کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیۓ جائیں گے تاکہ زمیندار وں کے لیۓ ربیع کی فصل کاشت کرنا ممکن ہو سکے۔نوابزادہ طارق مگسی نے اس موقع پر زرعی بحالی پلان کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے