لورالائی، سی آئی اے پو لیس کی کاروائی،ہرنائی پولیس کومطلوب مفرورملزم گرفتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں سی آئی اے کی کاروائی،ہرنائی پولیس کو مطلوب مفرور ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔لورالائی پولیس رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کی احکامات پر مفروران اور اشتہاران کیخلاف کاروائیاں جاری سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی کے سربراہی میں سب انسپکٹر عارف زخپل ہمراہ سی آئی اے سٹاف نے لورالائی میں کاروائی کرتے ہوئے ہرنائی پولیس کومقدمہ فرد نمبر 31/022 بجرم 365.342.376.34 میں مطلوب مفرور ملزم عبدالرحمن ولد عبداللہ جان قوم ترین سکنہ ہرنائی کوگرفتار کرلیا بعد از حسب ضابطہ قانونی کاروائی ہرنائی پولیس کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے