بلو چستان میں کوروناوائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کوروناوائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں 130افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 13افراد کے نتائج آنا با قی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 35996ہوگئی ہے جبکہ ان افراد میں سے 35603صحت یاب اور 378افراد کی اموات ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح1.54فیصد ریکا رڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 16ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے