بلوچستان میں جنگل کا قانون ہے ریاست وحکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں پوری طرح ناکام ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں جنگل کا قانون ہے ریاست و حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں پوری طرح ناکام ہیں آئے روز بچے اور جوان بے دردی سے قتل ہورے ہیں چوری ڈکیتی معمول بن چکے ہیں دو دنوں کے اندر پنجگور میں دو طالب علموں کو گولی مار کر قتل کردیا گیا اور خاران میں معصوم بچے کا اغوا اور قتل نے عوام کو عدم تحفظ خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ حکومت و ریاست دونوں اپنی ذمہ داری سے غافل نظر آرہے ہیں حکومت اتحادیوں کے ساتھ وزارتوں کی بندربانٹ میں مصروف ہے نام نہاد اپوزیشن وزیراعلی کی خوشنودی حاصل کرنے اور من پسند افسران کے تبادلوں کے لئے سی ایم سیکرٹریٹ کے دروازوں کی چوکیداری کررہی ہے کہ وزیراعلی موصوف کی نیند پوری ہو اور مقصد کے دستخط حاصل کئے جائیں۔ بیان میں کہاگیاکہ تاریخ کے بدترین اپوزیشن اور حکومت سے بلوچستان کے عوام کا واسطہ پڑھ گیا ہے جن کو اپنے اسکیمات اور فنڈز کے علاوہ کسی مسلے سے بھی دلچسپی نہیں ہے۔ نیشنل پارٹی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مطالبہ کیاکہ پنجگور اور بلوچستان میں ہونے والے امن و امان سے متعلق سو موٹو ایکشن لیں بیوروکریسی اور دیگر امن امان کے اداروں کو پابند کریں کہ وہ حالات کو بہتر کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے