بلوچستان میں ہیضہ، ملیریا، جلد، آنکھوں سمیت دیگرامراض کے 3 ہزار162کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جاری اسہال،ہیضہ، ملیریا، جلد، آنکھوں سمیت دیگر امراض کے 3ہزار 162کیسز رپورٹ ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد 33ہزار 678ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض اور انفیکشن پھیلنے کا سلسلہ تیز ی سے جاری ہے گزشتہ روز بلوچستان میں اسہال کے 859، ہیضہ کے 50، سانس کی بیماریوں کے 862، جلد کی بیماریوں کے 994، آنکھوں کے انفیکشن کے 161، ملیریا کے 229، خسرہ کے 5اور خناق (ڈائفٹیریا) کے 2کیس رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 23 میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے جن میں 3162مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے