ایک دن گالی دوسرے دن معافی کی سیاست ختم ہوگئی، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان حاجی محمد شاہ لالا مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ سالار حافظ سید سعداللہ آغا چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل نے کہا کہ ایک دن گالی دوسرے دن معافی کی سیاست ختم ہوگئی، جمعیت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر مسترد کیا ہے، اسرائیل نوازی اور قادیانی نوازی کا جنازہ نکال باہر کردیا ہے، اب ملک پر بیرونی ایجنٹ قابض ہونے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوا،انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر بحرانوں کو پیدا کرنے والے مزید ملک پر رحم کرکے ملک کو بچائے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی ملک کی سب سے عظیم مذہبی جماعت ہے، اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ آج کا نہیں لیکن کارکنوں کو چاہیئے کہ جدوجہد کومزید تیز کرکے سازشوں کو ناکام بنائیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن ہمہ وقت قیادت کے حکم پر قربانیوں کی تاریخ رقم کرتے رہیں گے، ملک کے غریب عوام نے ہمیشہ ہماری کال پر لبیک کہتے ہوئے تاریخ ساز جدوجہد کی جس کا ثمر انہیں کٹھ پتلی سے نجات کی صورت میں مل گیا، جمہوریت کی بقاء کا تسلسل جاری رہے گا،آئندہ کوئی بھی اناڑی جھوٹ اور پر فریب نعروں کے ذریعے قوم کو گمراہ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے روح رواں قائد جمہور مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کے تمام مظلوم اور محکوم قوموں کی ترجمان جماعت ہے جو روشن مستقبل کے ذریعے عوامی مسائل اور اسلامی نظریاتی اہداف حاصل کرکے دم لے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے