صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے،علی اکبر بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2022-23 اسکیمات میں شامل روڈز اور بلڈنگ سیکٹرز سکیمز کے حوالے سے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تینوں زونز کے چیف انجینئر آفیسران کے علاوہ محکمہ خزانہ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے نمائندے نے شرکت کی اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے روڈز اور بلڈنگ سیکٹرز کی مختلف اسکیمات پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو تینوں زونز کے چیف انجینئر آفیسران نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونے چاہیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اور ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بھی بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔