سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ لازوال اور گہرا ہے،مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ لازوال اور گہرا ہے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سعودی عرب کے 92ویں قومی دن پر شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ لازوال، مضبوط اور گہرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی مناسبت سے ہر مسلمان کا دل سعودی عرب کی محبت سے لبریز ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم سعودی عرب کے لئے دعا گو ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے