سعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں،سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری

مکہ مکرمہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں مولانا مبارک پندرانی کی رحلت عظیم صدمہ ایک خلا پیدا ہوا مرحوم جمعیت کے اثاثہ ایک مخلص ورکرز کی صحبت سے محروم ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے ہمیشہ تعلقات دوستانہ رہا ہے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کئے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اسکلکو یونٹ کے امیر ممتاز عالم دین نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد مبارک پندرانی کے رحلت کے سن کر دلی دکھ افسوس کا اظہار کیا حرمین شریفین میں مقیم جمعیت علماء اسلام کے ذمہ دارن نے مرحوم کے درجات بلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا مبارک پندرانی کی رحلت سے عظیم صدمہ پہنچا جمعیت کے ایک مخلص ورکرز کی صحبت سے محروم ہوگئے انکے جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی رحلت سے تمام پسندیدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام پسندیدگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے