خضدارمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سہ پہر 3بجکر 34منٹ پر خضدار اور گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 10کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے