بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.37فیصد ریکا رڈ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.37فیصد ریکا رڈ کی گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں 169افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی چاروں افرا د کا تعلق کوئٹہ سے ہے جنہیں گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 35994ہوگئی ہے جبکہ ان افراد میں سے 35600صحت یاب اور 378افراد کی اموات ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 16ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے