بلوچستان میں ڈینگی کے مزید 29 کیس رپورٹ،رواں ہفتے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 127ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ڈینگی کے مزید 29کیس رپورٹ رواں ہفتے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 127ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے کے ضلع لسبیلہ میں ڈینگی کے 29کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں ہفتے تین اضلاع کیچ، گوادر اور لسبیلہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 127ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگی کے اب تک 3325کیس رپورٹ ہوچکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے