کوئٹہ، سریاب انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ، 13 افراد گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژن سریاب انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ،13افراد گرفتارگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں سریاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں اس دوران قصائیوں،نان بائیوں، ملک شاپس ودیگر دکانوں کا دورہ کیاگیا اور گرانفروشی وذخیرہ اندوزی میں ملوث 13افراد کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ متعدددکانداروں کو جرمانے وتنبیہ بھی کی گئی
تاجررہنمائوں سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ مصنوعی گرانفروشی میں ملوث تاجروں کا محاسبہ کریں عوام کو ایسے عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اس حوالے سے بلاتفریق وبلاتعطل کارروائیاں جاری رہیں گی، نثار احمد لانگو