کشمور سے سیہون تک تمام اضلاع دریا بنے ہوئے ہیں مچھر دانیوں کی قلت ہے : مرادعلی شاہ

قمبرشہدادکوٹ : وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا کہنا ہے کشمور سے سیہون تک تمام اضلاع دریا بنے ہوئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پانی نکالنے میں دو ماہ لگیں گے۔پانی صرف منچھر جھیل کے ذریعے دریائے سندھ میں جائے گا اور کوئی حل نہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملیریا، بخار کی دوائیں ختم، مچھر دانیوں کی قلت ہے۔ بیرونی امداد پر مشکور لیکن کُل ملا کر صرف 10 ہزار خیمے ملے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج پھر سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے ہیں، سب سے پہلے وزیراعلیٰ قمبرشہدادکوٹ پہنچے۔ رتوڈیرو کے علاقے میں سڑکوں پر قائم میڈیکل کیمپس کادورہ کیااورامداد سے متعلق استفسار کیا۔ افسر کی جانب سے جواب دینے پر برہم ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے