لورالائی میں 3 اکتوبر سے 15 اکتوبرتک ٹائفائیڈ سے بچاو کے لئے مہم شروع کی جائیگی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لورالائی کے کانفرنس ہال میں ٹائفائیڈ بیماری کے روکھتام کے لئے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے اور محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ناصر شیخ میاں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل اور ایم اینڈ ای افیسر میرزادہ کاکڑ نے ٹائیفائیڈ بیماری اسکے مضر اثرات اور اسکے روکھتام کے لئے کہا کہ پورے بلوچستان کی طرح لورالائی میں بھی 3 اکتوبر سے لیکر 15 اکتوبر تک ٹائفائیڈ سے بچاو کے لئے مہم شروع کی جائیگی اور اسکے انجکشن لگائیے جائیں گے۔اور یہ مہم لورالائی کے پانچ یونین کونسل سرکل نمبر۔1.2.3 صدر 1.2 میں ٹائیفائیڈ کے انجکشن لگائیے جائینگے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئیے تمام تر تیاری کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائفائیڈ ایک خطرناک اور مضر بیماری ہے لیکن اس سے بچاو ممکن ہے۔احتتاحی تدابیر سے ہم بہت سے بیماروں سے بچاو کرسکتے ہیں بچے اور خواتین ایسے بیماروں کا بہت جلد شکار ہوسکتے ہیں اور پھر خاص کر حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں ہمیں اور بھی محتاط رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طبقے کے ہر فرد ایسے بیماروں کے روکھتام کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں ٹائفائیڈ سے بچاو کے انجکشن لگادیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے