فضل الرحمان اسلام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے سیاست کررہے ہیں،اسد قیصر
پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اسلام کے لئے نہیں اقتدار کے لئے سیاست کررہے ہیں۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے خلاف دائر کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا، ہم جنسی پرستی کے حوالے سے جو قانون بنایا گیا تھا موجودہ حکومت نے اس کا شکل بگاڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے لئے نہیں اقتدار کے لئے سیاست کررہے ہیں، انکا پہلے فرانس کے متعلق کیا موقف تھا اور اب کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان جب فرانس کے صدر سے ملے تھے تو مولانا فضل الرحمان ہم تنقید کررہے ہیں اور شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات پر فضل الرحمان خاموش ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اسلامی پسندی اب کہا گئی، یہ لوگ اقتدار کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، جمعہ کے دن موجودہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ہائیکورٹ کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی باتیں ہورہی ہے آپ کیا کہیں گے؟ اسد قیصر جواب دیئے بغیر چلے گئے۔
اس سے قبل اسد قیصر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ تحریک انصاف جمعہ کے دن مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں جلوس نکالے گی، ہفتہ کے روز احتجاجی جلسے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جلوس اور احتجاجی جلسوں میں عمران خان اور تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں۔