محکمہ مواصلات وتعمیرات محنت اورلگن سے اسکیمات کومکمل کرنے میں مصروف عمل ہے،علی اکبر بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 22 -2021 اسکیمات میں شامل سبی زون میں شامل روڈ سیکٹرز اسکیمات کے حوالے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے نمائندے کے علاوہ سبی ڈویژن اور نصیر آباد ڈویژن کے ضلعی انجینئر وآفیسران نے شرکت کی اجلاس میں سبی ڈویڑن اور نصیر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں روڈ سیکٹرز کی اسکیمات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے جاری اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبی ڈویژن اور نصیر آباد ڈویژن میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود محکمہ مواصلات و تعمیرات محنت اور لگن سے جاری ترقیاتی اسکیمات کو مکمل کرنے میں مصروف عمل ہے نصیر آباد ڈویژن میں روڈ انفراسٹرکچر کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے جنکی بحالی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سبی زون میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ دونوں ڈویڑنز کے عوام کو روڈ انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سے صوبے کے زمیندار و کاروباری حضرات صحت و تعلیم سے جڑے افراد پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جسکی وجہ سے صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا انہوں متعلقہ محکمے کے تمام انجینئرز وآفیسران کو ہدایات دی کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مؤثر اور مضبوط اقدامات کیے جارہے ہیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور بلخصوص مواصلاتی نظام میں بہتری لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔