سیلاب سے متاثرہ 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کی 65 وارڈزمیں پولنگ27ستمبرکوہوگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے چار اضلاع کی 11یونین کونسلوں کی 65 وارڈز میں پولنگ 27ستمبر 2022ء کو ہوگی،پولنگ کاعمل صبح 8بجے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔واضع رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ان وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 28اگست 2022کی تاریخ مقرر کی تھی،تاہم سیلاب اور بارشوں کے باعث ان حلقوں میں پولنگ کے عمل کو موخر کردیاگیا تھا جہاں پر اب پولنگ 27ستمبر 2022کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے جن چار اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں ضلع موسیٰ خیل کی چار یونین کونسلوں کی 30وارڈز، ضلع دکی کی دو یونین کونسلوں کی12وارڈز،ضلع مستونگ کی چار یونین کونسلوں کی 22 وارڈز جبکہ لورالائی کی ایک یونین کونسل کی ایک وارڈ میں 27ستمبر 2022کو پولنگ ہوگی اس سلسلے میں تمام حلقوں میں مجموعی طورپر 67پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے