بلوچستان کے دواضلاع میں ڈینگی وائرس کے مزید 64 کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے دو اضلاع میں ڈینگی وائرس کے مزید 64کیس رپورٹ صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 3128ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے رواں ہفتے 49جبکہ گوادر سے ڈینگی بخار کے 15کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 3128ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شرح گزشتہ 7سالوں کے کیسز کی نسبت سب سے زیادہ ہے اس سے قبل گزشتہ سال 2304اور 2020میں 1063کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ رپور ٹ کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز کیچ سے 2752جبکہ گوادرسے 376رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر کسی علاقے میں رواں سال ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار نے سب سے زیادہ متاثر 15سے 29برس کے افراد کو کیا ہے جبکہ اب تک مردوں میں ڈینگی کے 1972اور خواتین میں 1156کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کسی بھی قسم کی اموات نہیں ہوئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے