بلوچستان بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بورڈ نے ایف اے اورایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،تعمیر نو کالج کے احمد مصطفی نے1067نمبر حاصل کرکے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کنٹرولر بلوچستان بورڈ شوکت سرپرہ نے نیو ز کانفرنس میں کیا۔کنٹرولر بلوچستان بورڈ نے بتایا کہ ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات میں کل 84489امیداروں نے حصہ لیا جن میں سے 79688امیدوار کامیاب ہوئے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد سے زائد رہا،کنٹرولر بلوچستان بورڈنے بتایا کہ تعمیر نو کالج کوئٹہ کے احمد مصطفی نے1067نمبر حاصل کرکے صوبے میں پہلی تعمیر نو کالج کوئٹہ کے احمد مزمل خان نے1062 نمبرلیکر دوسری جبکہ لورالائی کے عبدالرزاق نے1056 نمبر لیکرصوبے بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔کنٹرولر بلوچستان بورڈ نے بتایا کہ ایف ایس سی کا رزلٹ تین مہینے میں تیار کیا گیا۔